خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو ایک اننگز اور 122 رنز سے شکست دے دی

قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے آٹھویں راوٴنڈ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو ایک اننگز اور 122 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے

بدھ 20 نومبر 2019 19:13

خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو ایک اننگز اور 122 رنز سے شکست دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2019ء) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے آٹھویں راوٴنڈ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو ایک اننگز اور 122 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار بلوچستان کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بلوچستان کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔

خیبرپختونخوا کے اسپنر ساجد خان نے دوسری اننگز میں 4 شکار کیے۔
پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار بلوچستان کی ٹیم نے میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا توفاسٹ باوٴلرز جنید خان اور عثمان شنواری نیعمدہ باوٴلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 48 رنز پر بلوچستان کی آدھی ٹیم کو پویلین واپس بھیج دیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے بلے باز آف سپنر ساجد خان کی گھومتی گیندوں کا مقابلہ بھی نہ کرسکے اور پوری ٹیم36اوورز میں117 رنزبناکر آوٴٹ ہوگئی۔

بلوچستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین بسم اللہ خان 40 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔آف اسپنر ساجد خان نیدوسری اننگز میں 45 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاسٹ باوٴلرز جنید خان اور عثمان شنواری نے میچ میں 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں خیبرپختونخوا کے385 رنز کے جواب میں بلوچستان کی پوری ٹیم146 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی تھی۔ فاسٹ باوٴلر جنید خان نے 4 اور عثمان شنواری نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پہلی اننگز میں بھی بلوچستان کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکے تھے۔