Live Updates

چیف جسٹس کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں: بابر اعوان

پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ایک پیج پر ہیں، آصف سعید کھوسہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں: رہنما پاکستان تحریک انصاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 20 نومبر 2019 19:22

چیف جسٹس کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں: بابر اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2019ء) : رہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ایک پیج پر ہیں، آصف سعید کھوسہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ نصاف کی فراہمی پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ حکومت کی توجہ نظام کی بہتری پر مرکوز ہے ملک میں ماڈل کورٹس کا نظام دنیا کے کسی بھی نظام کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ججز اور وسائل کی کمی ہے۔ وکلا کے پاس بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ایک پیج پر ہیں۔یاد رہے کہ آج : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے سامنے صرف قانون طاقتور ہے انسان نہیں۔

(جاری ہے)

ججز پر اعتراض کرنے والے تھوڑا احتیاط کریں۔

انہوں نے کہا طاقت ور کا طعنہ ہمیں نہ دیں۔ایک وزیراعظم کو سزا دی اور ایک کو نااہل کیاجس کیس پر وزیراعظم نے بات کی انہیں پتہ ہونا چاہئیے کہ اجازت انہوں نے خود دی۔ہمیں خان صاحب سے بہت توقعات ہیں۔کسی کو باہر جانے کی اجازت انہوں نے خو دی ۔ہائیکورٹ نے صرف طریقہ طے کیا۔ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں،ہمارے لیے کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو اس طرح کے بیانات دھیان سے دینے چاہیے۔ججز اور عدلیہ کی حوصلہ افزائی کریں۔وزیراعظم کا اعلان خوش آئند ہے ہم نے امیر غریب سب کو انصاف دینا ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ایک سابق آرمی چیف کے مقدمے کا فیصلہ ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں خاموش انقلاب آ گیا ہے۔ اب رہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات