Live Updates

چیف جسٹس کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، بابر اعوان

ملک میں ماڈل کورٹس کا نظام دنیا کے کسی بھی نظام کا مقابلہ کرسکتا ہے، انٹرویو اداروں پر انگلی اٹھانے والے اپنی کارکردگی نہیں دیکھتے ہیں، یاسین آزاد

بدھ 20 نومبر 2019 20:25

چیف جسٹس کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، بابر اعوان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ایک انٹرویومیں رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے کہا کہ انصاف کی فراہمی پورے پاکستان کا مسئلہ ہے،حکومت کی توجہ نظام کی بہتری پر مرکوز ہے ،ملک میں ماڈل کورٹس کا نظام دنیا کے کسی بھی نظام کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ عدالتوں میں ججز اور وسائل کی کمی ہے۔ وکلا کے پاس بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی نہیں ہوتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے ایک پیج پر ہیں۔سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوایشن یاسین آزاد نے کہا کہ اداروں پر انگلی اٹھانے والے اپنی کارکردگی نہیں دیکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عدلیہ اپنا کردار ادا کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہوتے ہیں۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل امجد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم ملک کو آزاد عدلیہ دے دیں تو سب ٹھیک ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے عمل سے ثابت کریں کہ وہ عدلیہ کا ساتھ دیں گے،عدلیہ کا اعتماد تب بحال ہوگا جب حکومت عدلیہ کا احترام کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات