Live Updates

وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے روک دیا

حکومت نےنوازشریف کوڈاکٹرزکی رپورٹس کی بنیادپرجانےکی اجازت دی،نواز شریف کی صحت پراب بھی کوئی سیاست نہیں کریں گے، لوگ خودنواز شریف کی لندن میں سرگرمیاں دیکھ رہےہیں: عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 20 نومبر 2019 20:49

وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے روک دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2019ء) وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے روک دیا، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت نےنوازشریف کوڈاکٹرزکی رپورٹس کی بنیادپرجانےکی اجازت دی،نواز شریف کی صحت پراب بھی کوئی سیاست نہیں کریں گے، لوگ خودنواز شریف کی لندن میں سرگرمیاں دیکھ رہےہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے روک دیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نےنوازشریف کوڈاکٹرزکی رپورٹس کی بنیادپرجانےکی اجازت دی۔ حکومت نےنوازشریف کوانسانی ہمدردی کےتحت باہربھیجنےکی اجازت دی۔ نواز شریف کی صحت پراب بھی کوئی سیاست نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

لوگ خودنواز شریف کی لندن میں سرگرمیاں دیکھ رہےہیں۔

وزیراعظم نے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف کےسارےاکاونٹس کی آڈٹ رپورٹس موجودہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ معیشت ٹھیک ہورہی ہے اس لیےاپوزیشن پریشان ہے۔ اپوزیشن اپنی سیاست زندہ رکھنےکیلئےحکومت کےخلاف بیانیہ بنا رہی ہے۔ اپوزیشن کومعلوم ہےمعیشت ٹھیک ہوگئی توان کی سیاسی دکانیں بندہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کے روز چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم طعنہ نہ دیں، کسی کو باہر جانے کی اجازت انہوں نے خود دی، ہمارے سامنے صرف قانون طاقتور ہے کوئی انسان نہیں ، اب عدلیہ آزاد ہے ، ہم نے دوزرائے اعظم کو سزا دی اور ایک کو نا اہل کیا ، ایک سابق آرمی چیف کا جلد فیصلہ آنے والا ہے ،ججز اپنے کام کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ، ملک بھر میں 3100 ججز نے گذشتہ سال 36 لاکھ مقدمات کے فیصلے کیے، جن لاکھوں افراد کو عدلیہ نے ریلیف دیا انہیں بھی دیکھیں، 36 لاکھ مقدمات میں سے صرف تین چار ہی طاقتور لوگوں کے ہوں گے،ججوں پر اعتراض کرنے والے تھوڑی احتیاط کریں،وزیراعظم چیف ایگزیکٹو ہیں اور ہمارے منتخب نمائندے ہیں، وزیراعظم کو اس طرح کے بیانات دینے سے خیال کرنا چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات