Live Updates

اللہ نواز شریف کو صحت دے لیکن اب شریف خاندان کی حقیقت عوام کے سامنے آجائے گی: وزیراعظم عمران خان

نواز شریف نے جس فلیٹ میں رات کو قیام کیا وہ اسکی ملکیت ثابت نہ کرسکے، اشتہاری بیٹوں نے انکا استقبال کیا: وزیراعظم کی زیرِ صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں گفتگو

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 20 نومبر 2019 20:55

اللہ نواز شریف کو صحت دے لیکن اب شریف خاندان کی حقیقت عوام کے سامنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر2019ء) : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ نواز شریف کو صحت دے لیکن اب شریف خاندان کی حقیقت عوام کے سامنے آجائے گی، نواز شریف نے جس فلیٹ میں رات کو قیام کیا وہ اسکی ملکیت ثابت نہ کرسکے، اشتہاری بیٹوں نے انکا استقبال کیا۔ واجح رہے کہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس ہوا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس نے پیسے کھائے اسکو جواب دینا ہوگا، میں اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں، میں احتساب کا حامی ہوں۔

اپوزیشن کو اوپر جاتی معیشت کا خوف ہے کہ اگر معیشت ٹھیک ہوگئی تو انکی باریاں نہیں آئیں گی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ میں اپنے موقف پر ڈٹ کے کھڑا ہوں۔ وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کو عدالت کے حوالے سے بیان جاری کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی نواز شریف کی صحت پر سیاست نہین کرے گا، عدالت کا فیصلہ تسلیم کر کے نواز شریف کو باہر جانے دیا یہ عدالت کا فیصلہ تھا، ہم نے کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کی طبی انویسٹی گیشن شروع کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات نواز شریف آرام سے سوئے، آج کچھ ٹیسٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز پلیٹ لیٹس میں اچانک کمی کی وجوہات کا پتا چلائیں گے، گائز اینڈ تھامس ہسپتال کے ڈاکٹرز نے طبی انویسٹی گیشن شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مرض کی تشخیص ہوجائے تو اس کے بعد علاج شروع ہوگا، نواز شریف پاکستان کے تین بار وزیر اعظم رہے ہیں، وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں، پوری قوم سے ان کی صحتیابی کیلئے دعاﺅں کی اپیل ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف طبی معائنے کیلئے ہارلے سٹریٹ کلینک کی بجائے گائیز ہسپتال گئے تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات