رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران لیدر ٹینڈ کی برآمدات میں 2.80 فیصد کا اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات پاکستان

بدھ 20 نومبر 2019 23:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) رواں مالی سال 2019-20ء کے پہلے 4ماہ کے دوران لیدر ٹینڈ کی برآمدات میں 2.80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 10ہزار 826 ملین روپے مالیت کے لیدر ٹینڈ برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران لیدر ٹینڈ کی برآمدات 11ہزار 129ملین تک بڑھ گئیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 4 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران لیدر ٹینڈ کی برآمدات میں303 ملین یعنی 2.80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :