متحدہ عرب امارات کے پاس موجودہ جنگی طیارے کو دنیا کا سب سے بہترین ایف 16 طیارہ قرار دے دیا گیا

امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے امارات کے پاس موجود ایف 16 بلاک 60 کو اس جنگی طیارے کے تمام ماڈلز میں سب سے بہترین ہونے کے اعزاز سے نواز دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 نومبر 2019 23:33

متحدہ عرب امارات کے پاس موجودہ جنگی طیارے کو دنیا کا سب سے بہترین ایف ..
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2019ء)  متحدہ عرب امارات کے پاس موجودہ جنگی طیارے کو دنیا کا سب سے بہترین ایف 16 طیارہ قرار دے دیا گیا، امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے امارات کے پاس موجود ایف 16 بلاک 60 کو اس جنگی طیارے کے تمام ماڈلز میں سب سے بہترین ہونے کے اعزاز سے نواز دیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے مشہور جنگی طیارے ایف 16 بنانے والی امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس وقت متحدہ عرب امارات کے پاس موجود ایف 16 طیاروں کا ماڈل دنیا میں موجود تمام ایف 16 طیاروں کے ماڈلز میں سب سے بہترین ہے۔

بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے پاس اس وقت لاک ہیڈ مارٹن کی جانب سے تیار کیے گئے ایف 16 بلاک 60 طیارے موجود ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے علاوہ دنیا کے دیگر کئی ممالک کے پاس بھی ایف 16 جنگی طیارے موجود ہیں، تاہم خلیجی اسلامی ملک کے پاس موجود جنگی طیارہ سب سے بہترین ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ متحدہ عرب امارات نے اب اپنے پاس موجود ایف 16 جنگی طیاروں کے پرزوں کی خریداری کیلئے بھی لاک ہیڈ مارٹن سے 76 ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات لاک ہیڈ مارٹن سے ایف 16 جنگی طیاروں کے علاوہ بھی دیگر نوعیت کا اسلحہ خرید چکا ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جن کے پاس ایف 16 جنگی طیارے موجود ہیں۔