Live Updates

وزیراعظم کا حقوق اطفال کے عالمی کنونشن کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ

اس سال بچوں کا عالمی دن مناتے ہوئے ہمیں بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے بچوں کی تکالیف کو فراموش نہیں کرنا چاہئیے، بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو خصوصاً مدنظر رکھتے ہوئے بھارت کو بچوں کے حقوق سے متعلق کنونشن کی مکمل پاسداری پر آمادہ کرے ، وزیراعظم عمران خان کے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پیغامات

بدھ 20 نومبر 2019 23:50

وزیراعظم کا حقوق اطفال کے عالمی کنونشن کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر بچوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے حقوق اطفال کے عالمی کنونشن کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سال بچوں کا عالمی دن مناتے ہوئے ہمیں بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے بچوں کی تکالیف کو فراموش نہیں کرنا چاہئیے۔

بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو خصوصاً مدنظر رکھتے ہوئے بھارت کو بچوں کے حقوق سے متعلق کنونشن کی مکمل پاسداری پر آمادہ کرے۔انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری پیغامات میں کہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حقوق اطفال کے عالمی کنونشن (سی آر سی ) کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر آج بچوں کا عالمی دن مناتے ہوئے میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

یہ دن مناتے ہوئے آئیے آج ہم سب عہد کریں کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے کام کریں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس سال بچوں کا عالمی دن مناتے ہوئے ہمیں بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے بچوں کی تکالیف کو فراموش نہیں کرنا چاہئیے۔ بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو خصوصاً مدنظر رکھتے ہوئے بھارت کو بچوں کے حقوق سے متعلق کنونشن کی مکمل پاسداری پر آمادہ کرے۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومت بچوں کیلئے یکساں مواقع کے فروغ، انہیں بااختیار بنانے کیلئے امکانات کی فراہمی اور پاکستان میں موجود اپنے ہر بچے کی خوشحالی و ترقی کیلئے ہر سطح پر پالیسیاں اور پروگرامات نافذ کررہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات