Live Updates

ہم نے میرٹ پر بات کرنا وزیر اعظم عمران خان سے سیکھا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے آئی ہے،فیصل واوڈا

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

جمعرات 21 نومبر 2019 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم نے میرٹ پر بات کرنا وزیر اعظم عمران خان سے سیکھا ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ملک کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے آئی ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اگر کراچی سے علاج کروانا چاہتے ہیں تو درخواست دائر کریں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، اپوزیشن جو مرضی کر لے بدعنوانی کرنے والوں کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سب کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے اگر نیب کو لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی رہنما کرپشن میں ملوث ہے تو وہ اس کے خلاف تحقیقات کرے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پاک فوج منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا جس میں انہیں بری طرح ناکامی ہوئی، جے یو آئی غیر جمہوری اقدام سے عوام میں مقبولیت کھو چکی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات