Live Updates

الیکشن کمیشن نے غیرملکی فنڈنگ کیس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

جمعرات 21 نومبر 2019 01:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بدھ کے روز غیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف تحقیقات شروع کردیں ۔ای سی پی نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں کو 26 نومبر کو ای سی پی کی اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں پر امریکہ اور برطانیہ سے غیر قانونی فنڈز وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی۔انہوں نے کہا کہ اب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو امریکہ اور برطانیہ سے فنڈز کی اکائونٹنگ کی فکر کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں اپنے فنڈ کے حقائق پر بات کرنے سے ہچکچا رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی فنڈز کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا۔فرخ نے کہاکہ اب ہم پی پی پی اور مسلم لیگ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات