یونیسکو کے لئے پاکستان کا انتخاب اس کے بڑے فعال کردار کی گواہی ہے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

جمعرات 21 نومبر 2019 01:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کو کہا ہے کہ پیرس میں اقوام متحدہ کے تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو ) کے ایگزیکٹو بورڈ کے لئے پاکستان کا انتخاب تعلیم ، سائنس اور ثقافت کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں اس کی عمدہ شراکت کی گواہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ میں وزارت خارجہ امور، سفیر معین اور ان کی ٹیم کو ان کی محنت کو سراہتاہوں اور انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں ۔

واضح رہے کہ پاکستان کو اگلی چار سالہ مدت (2019- 2023) کے لئے پیرس میں یونیسکو ہیڈ کوارٹرمیں بدھ کے روز 180 میں سے 154 ووٹوں کے ساتھ اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو ) کے ایگزیکٹو بورڈ کے لئے دوبارہ منتخب کیا گیا ہے ۔