اب بھارت گائے کے گوبر سے بنے کیک بیچنے لگا

امریکہ کی مارکیٹ میں گوبر سے بنی بھارتی پراڈکٹ سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 21 نومبر 2019 06:14

اب بھارت گائے کے گوبر سے بنے کیک بیچنے لگا
نیٹ نیوز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2019ء)   بھارتی جہاں بھی ہوں گے کوئی نا کوئی کام ایسا ضرور کریں گے کہ جس پر ان کے پورے ملک کا چہرہ جہالت کی عکاسی کرتا دکھائی دے گا۔اب بھلا گائے کا گوبر کون کھائے یا کون اپنے پاس گھر میں رکھے مگر بھارتی اس اقدام سے بھی باز نہیں آئے اور انہوں نے گائے کے گوبر کے کیک بنا کر امریکامیں فروخت کرنا بھی شروع کر دیے ہیں۔

امریکا میں مختلف اسٹورز پر گائے کے گوبر سے بنے بھارتی کیکس فروخت ہو رہے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔بھارت کے ایک صحافی نے امریکی اسٹور کی تصویر ٹوئٹ کی جس میں گائے کے گوبر سے بنے کیکس کے پیکٹ دیکھے جا سکتے ہیں۔ مذکورہ صحافی نے اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ایک رشتہ دار نے انہیں امریکا سے یہ تصویر بھیجی ہے اور بتایا ہے کہ یہ کیکس امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک اسٹور میں 3 ڈالرز میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پیکٹ گوبر کے 10کیکس پر مشتمل ہے اور اس پر لکھا ہے کہ یہ بھارت کی پراڈکٹ ہے اور یہ کھانے کے لیے نہیں بلکہ مذہبی مقصد کے لیے ہیں۔اس تصویر کے سامنے آنے پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ 'اچھا ہوتا اگر یہ امریکا میں "کائو ڈنگ کوکی" یعنی گائے کے گوبر کے بسکٹ کے نام سے فروخت ہوتے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ اس بات کی گارنٹی نہیں ہے کہ یہ 'کیک' درحقیقت بھارتی نسل کی گائے کے گوبر سے ہی بنے ہیں۔

سدھارتھ سنگھ نامی ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ اگر کوئی شخص انہیں کھانے کی خواہش رکھتا ہو تو اسے اس کی اجازت ہونی چاہیے۔شبھم گپتا نے لکھا کہ انہیں تجسس ہے کہ انہیں امریکا میں مقیم بھارتی 'بھکٹ' بغیر گوشت کے برگر سمجھ کر کھائیں گے۔ اس طرح کے ملے جلے مزاحیہ اور تنقید سے بھرپور جملے سوشل میڈیا پر کسے جا رہے ہیں۔دراصل حقیقت یہی ہے کہ بھارت میں جہالت کی وجہ سے اس قسم کے کئی کام ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے بھارت کو عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گائے کے گوبر سے قبل بھارت نے ”گائے کے پیشاب“کو بھی کمرشل سطح پر سیل کرنے کا پروگرام بنایا تھا جس پر خوب لے دے ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :