مہوش حیات کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مہوش کی اپنے بھائی کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہاہے

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 21 نومبر 2019 06:16

مہوش حیات کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2019ء)   پاکستانی اداکارہ جس نے گزشتہ برس تمغہ امتیاز بھی حاصل کیا اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے ملک بھر میں مقبول ہیں۔وہ ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموںمیں بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو چکی ہوئی ہیں۔تمغہ امتیاز کے بعد احسن خان کے ساتھ ان کے ڈانس کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی جس پر صارفین نے خوب تنقید کی تھی۔

تاہم اب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس پر مہوش حیات کی تعریف کی جا رہی ہے۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بھائی کے ساتھ آواز کا جادو جگا کر مداحوں کو حیران کردیا۔پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ نے اپنے بھائی ذیشان حیات کے ساتھ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر شیئر کی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے بھائی حیات پیانو بجا رہے جس پر دونوں گانا گن گنا رہے ہیں۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھائی ذیشان حیات کیساتھ امریکا کے گٹار سینٹر سٹرنگز خریدنے گئی جہاں ہم نے جیمنگ کی اور دیسی میوزک متعارف کرایا یہ میرا پسندیدہ گانا ہے۔

واضح رہے کہ مہوش حیات اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگاتی ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک کنسرٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ پرفارم کرتی نظر آرہی تھیں۔تاہم اب ان کے بھائی کے ساتھ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس پر صارفین بھانت بھانت کے کمنٹس دیتے نظر آ ہے ہیں جن کی اکثریت مہوش حیات کی اداکاری کے بعد ان کے گانے کے ٹیلنٹ کی بھی گرویدہ نظر آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :