وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کے دیرینہ ساتھی باؤ ریاض انتقال کر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 نومبر 2019 10:34

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کے دیرینہ ساتھی باؤ ریاض انتقال کر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 نومبر 2019ء) : وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کے دیرینہ دوست باؤ ریاض انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان لال حویلی نے بتایا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے دیرینہ ساتھی اور لال حویلی کےمنتظم اعلیٰ باؤ ریاض انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے باؤ ریاض کے انتقال پر انتہائی غم اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میں آج اپنے چالیس سالہ انتہائی قابل اعتبار ساتھی کی رفاقت سے محروم ہوگیا ہوں ان کی کمی کو کوئی پورا نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ باؤ ریاض ایک انتہائی نرم خو ،ایمانداراور ملنسارشخصیت کے مالک تھے۔ لال حویلی راولپنڈی کے منتظم اعلی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ دوسری جانب ترجمان لال حویلی نے بتایا کہ مرحوم گذشتہ دو ہفتوں سے علالت کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ باؤ ریاض گزشتہ چالیس سال سے شیخ رشید احمد اور لال حویلی سے وابستہ تھے۔

متعلقہ عنوان :