Live Updates

چیف جسٹس ، آرمی چیف اور وزیراعظم کو قوم سے معافی مانگنی چاہئیے

سینئیر صحافی و تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 نومبر 2019 11:14

چیف جسٹس ، آرمی چیف اور وزیراعظم کو قوم سے معافی مانگنی چاہئیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 نومبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے کہا کہ جب لوگ بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں کہ ہمیں دل کی بیماری ہے، میرے پلیٹ لیٹس بھی گئے، میں اُٹھ نہیں سکتا ، میں سو نہیں سکتا، میں ایمبولینس کے بغیر آ جا نہیں سکتا، اللہ نہ کرے جو بندہ جعلی ڈرامے کرتے ہیں اُس کے ساتھ حقیقت میں ہی ایسا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے پروگرام میں کہا کہ معاف کرنا قوم کے ساتھ یہ بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے۔ قوم کے ساتھ یہ بہت بڑا مذاق کیا گیا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ چیف جسٹس ، آرمی چیف ، وزیراعظم عمران خان اور تمام ڈاکٹرز کو قوم سے معافی مانگنی چاہئیے کیونکہ انہوں نے غلط ہمدردی کی لہر میں بہہ کر غلط فیصلوں کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں جہاں وہ اپنا علاج کروا رہے ہیں۔

گذشتہ روز سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن کے معروف گائز اینڈ تھامس ہاسپٹل پہنچے۔ ڈاکٹر عدنان کے مطابق ان کے علاج اور ورک اپ پلان کو جاری علاج کے تناظر میں فائنل کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کے فرزند حسن نواز، حسین نواز اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ لندن کے گائز اینڈ تھامس ہاسپٹل میں ان کے خون، گردوں اور دل کے ٹیسٹ لئے گئے۔

ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ نواز شریف کو امریکہ منتقل کیا جائے گا یا نہیں۔ دوسری جانب نواز شریف کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے پر نئے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں کہ اگر نواز شریف اتنے ہی بیمار تھے تو لندن جاتے ہی بغیر ایمبولینس کے وہ کیسے سفر کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات