برسبین ٹیسٹ ،محمد رضوان انگلش امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہو گئے

ٹی وی ری پلے مطابق پیٹ کمنز نے نو بال کی تھی لیکن امپائرز نے فیصلہ باﺅلر کے حق میں دے دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 نومبر 2019 11:38

برسبین ٹیسٹ ،محمد رضوان انگلش امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہو گئے
برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر2019ء) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں برطانوی تھرڈامپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہو گئے۔آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں محمد رضوان کا سکور 37 رنز پر پہنچا تو 55 ویں اوورز کی دوسری گیند پر وکٹ کیپر ٹیم پین نے رضوان کا کیچ لیا۔ٹی وی ری پلے مطابق پیٹ کمنز نے نو بال کی تھی لیکن امپائرز نے فیصلہ باﺅلر کے حق میں دے دیا۔

اس فیصلے پر کمنٹیٹرز سمیت مبصرین سب ہی حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

معروف کرکٹ ویب سائٹ نے بھی کمنٹری میں لکھ ڈالا،کہ گیند نو بال لگ رہی ہے لیکن تھرڈ امپائر نے کئی بار ری پلے دیکھ کر بھی فیصلہ نہ بدلا اور آﺅٹ دے دیا۔بعد امپائرمائیکل گف نے براڈ کاسٹرز کو وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ری پلیز میں انہیں واضح طور پر دکھائی نہیں دے رہا تھا اور انہیں لگا کہ کمنز کے پیر کا تھوڑا سا پچھلا حصہ کریز سے پیچھے ہوا میں ہے اس لیے انہوں شک کا فائدہ باﺅلر کو دیا ۔                                                                                                                  

متعلقہ عنوان :