دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 21 نومبر 2019 11:54

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد26200 کیوسک اور اخرج 55000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد11400 کیوسک اور اخراج11400 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد19000 کیوسک اور اخراج33000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد12600 کیوسک اور اخراج 6100کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 78300 کیوسک اور اخراج 71800 کیوسک،چشمہ آمد66700 کیوسک اوراخراج 62000کیوسک، تونسہ آمد64000 کیوسک اور اخراج52700 کیوسک، پنجند آمد10700 کیوسک اور اخراج 5900 کیوسک،گدو آمد 56000کیوسک اور اخراج 47400 کیوسک، سکھرآمد38400کیوسک اور اخراج13100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد11800 کیوسک اور اخراج 2000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1499.07 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.371 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1187.45 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.587 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.117 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔