ترکی کی کامیابیوں پر دشمنوں کو پریشانی ہے ، ترک صدر

جمعرات 21 نومبر 2019 12:12

ترکی کی کامیابیوں پر دشمنوں کو پریشانی ہے ، ترک صدر
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ حالیہ چند برسوں میں شام، عراق، مشرقی بحیرہ روم، پناہ گزینوں اور دیگر متعدد معاملات میں حاصل کردہ نتائج ایک بڑی کامیابی ہے ۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر اردوان نے آق پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اس وقت سلامتی سے لے کر اقتصادیات تک متعدد محاذ پر بیک وقت بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خطرات سے نمٹنے میں ہمیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں ہماری معیشت پر حملے کر رہی ہیں ہم قلیل مدت میں ان کے منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں کے اندر ہم نے خطے میں کامیابیوں کی متعدد داستانیں رقم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے وطن کی کامیابیوں پر پریشان ہیں جن کو پسپا کرنا ہمارے لیے عظیم اعزاز ہے۔ صدر نے بتایا کہ سال 2020 میں شرح سود میں مزید گراوٹ آئے گی۔

متعلقہ عنوان :