Live Updates

بھارتی اداکارہ بھی وزیراعظم عمران خان کے گن گانے لگیں

کرتاپور آنے والی تامل اداکارہ پونم کور نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی پہچان قرار دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 نومبر 2019 11:57

بھارتی اداکارہ بھی وزیراعظم عمران خان کے گن گانے لگیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 نومبر 2019ء) : بھارتی تامل اداکارہ پونم کور نے کہا ہے کہ کو کرتاپور راہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کی شکر گزار ہیں۔پونم کور نے اسلام آباد میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی۔خوبصورت یادیں لے کر واپس جا رہی ہوں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرتاپور راہداری بین المذہب ہم آہنگی کی عظیم اور روشن مثال ہے۔ملاقات کے دوران فردوس عاشق اعوان نے پونم کور کو تحائف بھی پیش کیے اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتاپور راہداری کے ذریعے محبت کا بیج بویا۔13 برس سے تامل فلموں میں کام کرنے والی پونم کور نے گذشتہ برش بھی 21 سے 30 نومبر تک پاکستان کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کرتاپور رداری کھولنے کی تقریب سے میں بھی شرکت کی اور گوردواروں پر حاضری دی تھی۔پونم نے اس موقع پر پر گذشتہ برس دورانیے کی دستاویزی فلم ریلیز کی تھی۔4 منٹ 36 سیکنڈ پر مشتمل "اے واک وِد پونم کپور' نامی دستاویزی فلم میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی پہچان قرار دے دیا تھا۔یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 9 نومبر کو بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھوں کو کرتاپور راہداری کھول کر انمول تحفہ پیش کیا۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم نے گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور کی نئے سرے سے تعمیر اور انڈین یاتریوں کے لیے تیار کی گئی راہدرای کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم عمران خان سمیت کئی اہم شخصیات نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس تقریب میں بالی وڈ فلمسٹار سنی دیول سمیت بڑی تعداد میں سکھ یاتری موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سب سے پہلے سکھ برادری کو 550 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہوں، خوش آمدید کہتا ہوں، ایف ڈبلیوسب سے آگے تھی، جنہوں نے 10مہینے کے اندر سڑک، کمپلیکس اور پل بنایا ، ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بھارتی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے بھی کہا تھا کہ مودی سن لو! انصاف سے امن، ناانصافی سے انتشار پھیلتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات