وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 94 کروڑ روپے جاری

جمعرات 21 نومبر 2019 12:24

وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر ایک ارب 94 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 4 ارب 79 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے وزیراعظم کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر کے طالبعلموں کے لئے وظائف کی فراہمی کے لئے 10 کروڑ 75 لاکھ، پورے ملک میں بنیادی تعلیم کی فراہمی کے لئے 50 کروڑ، آئی سی ٹی ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لئے 74 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔