سوئی ناردرن نے فوری کنکشن کے حصول کی پالیسی کے تحت 5 ارب روپے جمع کئے،

میرٹ پر کنکشن کاکوٹہ 90 فیصد، فوری کنکشن کا 10 فیصد ہے، ذرائع اوجی ڈی سی ایل

جمعرات 21 نومبر 2019 12:24

سوئی ناردرن نے فوری کنکشن کے حصول کی پالیسی کے تحت 5 ارب روپے جمع کئے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے گیس کے فوری کنکشن کے حصول کی پالیسی کے تحت 5 ارب روپے سے زائد جمع کئے ہیں۔

(جاری ہے)

او جی ڈی سی ایل کے ذرائع کے مطابق 2014ء میں اوگرا نے اس پالیسی کی منظوری دی تھی جس کا مقصد ایسے صارفین جو گیس کا فوری کنکشن حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں 25 ہزار روپے فی کنکشن کے حساب سے رقم جمع کرا کے گیس کنکشن حاصل کرنے کی سہولت دی گئی تھی۔

اب تک اس سکیم سے صارفین کی بڑی تعداد مستفید ہو چکی ہے۔ ایس این جی پی ایل کے حکام نے کہا ہے کہ فوری کنکشن کے حصول کی اس پالیسی سے میرٹ پر کنکشن حاصل کرنے والوں کے حقوق متاثر نہیں ہوتے اور ان کے لئے الگ الگ کوٹہ مقرر ہے۔ میرٹ پر کنکشن کے حصول کے لئے کوٹہ 90 فیصد جبکہ فوری کنکشن کے حصول کے لئے 10 فیصد مقرر کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں کوٹہ کی مکمل پابندی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :