بھارت امن کیلیے خطرہ، مسئلہ کشمیرحل کیا جائے، عالمی کانفرنس

مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کیاجائے،ترکی میں دوروزہ کشمیر کانفرنس شروع

جمعرات 21 نومبر 2019 12:36

بھارت امن کیلیے خطرہ، مسئلہ کشمیرحل کیا جائے، عالمی کانفرنس
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دوروزہ کشمیر کانفرنس کاآغاز ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ میں جاری 25 ممالک کی نمائندگی پر مشتمل کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں 80لاکھ سے زائد کشمیریوں پر بھارتی ریاستی مظالم کو انسانیت اورعالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قراردیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کرنے کامطالبہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

انقرہ میں ترک تھینک ٹینک کے اشتراک سے لاہور سینٹر فار پیس ریسرچ کی کشمیرعالمی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی صدر آزادکشمیر سردار مسعود نے کہا کہ لاکھوں محبوس کشمیری عالمی امن کے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیں۔خصوصی حیثیت بدلنے کے بعد کشمیر دنیاکے راڈار پر اپنی گھمبیر حیثیت کے ساتھ آرہاہے۔