Live Updates

مریم نواز کیسے پاکستان سے باہر جائیں گی ؟

سینئیر تجزیہ کار معید پیرزادہ نے مریم نواز کا ایگزٹ پلان بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 نومبر 2019 12:26

مریم نواز کیسے پاکستان سے باہر جائیں گی ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 نومبر 2019ء) : سینئیر صحافی و تجزیہ کار معید پیرزادہ نے مریم نواز کے ملک سے باہر جانے کے پلان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سب کا کہنا تھا کہ مریم نواز ملک سے باہر چلی جائیں گی اور لندن میں نواز شریف کو جوائن کر لیں گی جس پر میں نے اور کچھ احباب نے سوچا کہ ایسا کیسے ممکن ہو گا۔ معید پیرزادہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ایسی خبر آئے گی کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے اور اُن کی کوئی سرجری ہونی ہے، لیکن نواز شریف کی تو دو مرتبہ سرجری ہو چکی ہے۔

اُن کے پلیٹ لیٹس کم ہیں، اُن کے گردوں کا بھی مسئلہ ہے۔ اس حوالے سے ایک افواہ سامنے آئی ہے کہ بہت جلد یہ بتایا جائے گاکہ چونکہ نواز شریف کی امیونو سپریشن ہے ، جس کا مطلب ہے کہ پلیٹ لیٹس چونکہ بون میرو سے بنتے ہیں اور نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی ہو رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ اُن کو بون میرو ٹھیک سے کام نہیں کر رہا، بون میرو تبدیل کیے جانے کی بات ہو گی ، جب بون میرو تبدیل کیے جانے کی بات ہو گی تو حسن اور حسین نواز میں سے کسی کا بھی بون میرو میچ نہیں کر پائے گا جس پر مریم نواز کو لندن بلوایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس پر مریم نواز کا کیس بنے گا اور انہیں وہاں جانا پڑے گا۔ معید پیرزادہ نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
یاد رہے کہ اس وقت سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں موجود ہیں جہاں ان کے پاس شہباز شریف ، سلمان شہباز اور نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز موجود ہیں۔ مریم نواز کا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ کی تحویل میں ہونے کی وجہ سے مریم نواز والد کے ہمراہ لندن نہیں جا سکیں تاہم اب نواز شریف کی روانگی کے بعد مریم نواز کی روانگی کی تیاریوں کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات