اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کا ساتواں کانووکیشن دسمبرکے وسط میں ہوگا

جمعرات 21 نومبر 2019 12:44

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کا ساتواں کانووکیشن دسمبرکے وسط میں ہوگا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کا ساتواں جلسہ تقسیم اسناد دسمبرکے وسط میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق کانووکیشن میں ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں اور میڈلز دئیے جائیں گے۔ تعلیمی سیشن 2014-18کیلئے گریجویٹس کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 28 نومبر مقررکی گئی ہے جبکہ یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد دسمبرکے وسط میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :