شعبہ فارمیسی پشاور یونیورسٹی میں عالمی ہفتہ اینٹی بائیوٹیک کے حوالے سے تقریبات

جمعرات 21 نومبر 2019 12:44

شعبہ فارمیسی پشاور یونیورسٹی میں عالمی ہفتہ اینٹی بائیوٹیک کے حوالے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) شعبہ فارمیسی پشاوریونیورسٹی میں عالمی ہفتہ اینٹی بائیوٹیک کی مناسبت سے خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی چیئرمین ڈاکٹرجمشیدعلی خان اور ڈیپارٹمنٹ کی فیکلٹی نے کی۔

(جاری ہے)

اینٹی بائیوٹیک ہفتہ کے حوالے سے پوسٹرز اور ذہنی آزمائش کے مقابلوں اور نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں فرسٹ سے پانچویں پروفیشنل تک طلبہ نے حصہ لیا۔ تقریبات کا آغاز آگہی سیمینار سے کیا گیا۔