Live Updates

نوازشریف کے علاج کے لیے مریم نواز کی لندن میں موجودگی ضروری

نواز شریف کے بیٹے 20 سال سے ان کے ساتھ نہیں رہے،مریم نواز کو نواز شریف کی تمام میڈیکل ہسٹری معلوم ہے۔ علی ڈار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 نومبر 2019 12:32

نوازشریف کے علاج کے لیے مریم نواز کی لندن میں موجودگی ضروری
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2019ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے نوازشریف کے علاج کے لیے مریم نواز کی لندن میں موجودگی ضروری قرار دے دیا۔علی ڈار کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو نواز شریف کی تمام میڈیکل ہسٹری معلوم ہے۔نواز شریف کے بیٹے 20 سال سے ان کے ساتھ نہیں رہے۔علی ڈار نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے علاج میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

علی ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز کو لندن آنے کی اجازت دینی چاہئیے۔جب کہ کئی صحافی بھی مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی خبر دے چکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے، جس پر مریم نواز کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بھی باہر چلی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان میں ایک گفتگو ہوئی کہ کچھ عرصے بعد میاں نوا ز شریف کی طبیعت مزید خراب ہوگی اور وہ غنودگی میں بھی مریم نواز کا نام پکاریں گے ، جس کے بعد مریم نواز ہائیکورٹ میں اپیل کریں گی اور انہیں اجازت مل جائے گی۔جب کہ سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بعد مریم نواز بھی باہر چلی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز باہر جانے کے لیے 3 سے 5 دسمبر کے درمیان درخواست دیں گی۔

مریم نواز نے اپنی ضمانتی رقم جمع کروا دی ہے۔لہذا وہ انہی دنوں میں عدالت سے ریلیف ملنے کی درخواست کریں گی۔اللہ کرے کہ نواز شریف صحت یاب ہو جائیں لیکن اگر ان کی طبعیت خراب رہی تو پھر ایک بیٹی کو باپ کے پاس جانے کی اجازت دینا آسان ہو گا۔مریم نواز شریف کے دیگر قواعد ضوابط پورے ہیں بس کا پاسپورٹ نہیں ہے لہذا وہ واپس لینے کی درخواست کریں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات