21 سالہ نوجوان راجھستان کا کم عمر جج مقرر

ماینک پرتاپ سنگھ نے کم عمر ترین جج بن کر تاریخ رقم کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 نومبر 2019 12:38

21 سالہ نوجوان راجھستان کا کم عمر جج مقرر
راجھستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 نومبر 2019ء) : بھارت کے 21 سالہ نوجوان نے کم عمر میں راجھستان کا جوڈیشل سروسز امتحان پاس کرلیا اور کم عمر  جج مقرر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 21 سالہ ماینک پرتاپ سنگھ نے 21 سال کی عمر میں راجھستان جوڈیشل سروسز کا امتحان پاس کیا۔ اس سے قبل اس امتحان کے لیے 23 سال کی حد مقرر تھی جسے رواں برس جنوری میں راجھستان کی ہائی کورٹ کی جانب سے تبدیل کر کے 21 کر دیا گیا تھا جس کے بعد ماینک پرتاپ سنگھ نے امتحان میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :