فردوس باجی اگلی نوکری کیلئے سی وی تیار کرنا شروع کر دیں ،چوری نہیں کی تو تلاشی اور رسیدیں دیں‘ طلال چوہدری

آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی ، بلا تفریق احتساب ، کس ملک کے وزیراعظم کی بات کر رہی ہیں ‘ مرکزی رہنما

جمعرات 21 نومبر 2019 13:00

فردوس باجی اگلی نوکری کیلئے سی وی تیار کرنا شروع کر دیں ،چوری نہیں کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فردوس باجی آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی ، بلا تفریق احتساب ، کس ملک کے وزیراعظم کی بات کر رہی ہیں جو ایک پارٹی میں کھڑے نہیں ہو سکتے وہ اپنے نظریے اور موقف پرکیسے کھڑے ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پارلیمنٹپر حملہ ، منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش ، سرکاری املاک پہ حملہ ، پارلیمان پر لانت کون سا جمہوری عمل ہے ،فردوس باجی اگر بلا تفریق احتساب ہے تو اپنے نئے باس کے سارے بچوں ، ساری بیویوں اور سارے فارن اکائونٹس کو ڈیکلیر کروائیں ،اصلی چور اب پکڑا گیا ہے جو 20سال سے شور مچا رہا ہے اور دوسروں کو چور کہہ رہا ہے ،بلا تفریق احتساب کی اصلیت علیمہ باجی کی جادو کی سلائی مشینیں ، جہانگیر ترین کی اربوں کی منی لانڈرنگ ہے ، جعلی اکائونٹس پر شرم آنی چاہیے ،بلا تفریق احتساب کی اصلیت زلفی بخاری بغل بچہ ، عمران صاحب کا ایک لاکھ تین ہزار ٹیکس ہے جس پر شرم آنی چاہیے ،فردوس باجی گھبرانا نہیں اگلی نوکری کے لئے سی وی تیار کرنا شروع کر دیں ،شور نہ کریں چوری نہیں کی تو تلاشی اور رسیدیں دیں۔