ویمنز بگ بیش لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا

جمعرات 21 نومبر 2019 13:12

ویمنز بگ بیش لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ویمنز بگ بیش لیگ 2019ء میں کل جمعہ کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ ویمنز بگ بیش لیگ کا پانچواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

(جاری ہے)

لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ لیگ میں سڈنی سکسرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ لیگ میں کل جمعہ کو کھیلے جانے والے واحد میچ میں ہوبارٹ ہریکینز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں ہوبارٹ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ لیگ کے سیمی فائنلز 7 دسمبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :