سمو گ کے خاتمہ کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے ‘شفیق ر ضا قادری

گاڑیوںکادھواں، کچراجلانا، فیکٹریوںکی گیسیں، سموگ کاباعث بن رہاہے‘چیئرمین انجمن شہریان لاہور

جمعرات 21 نومبر 2019 13:51

سمو گ کے خاتمہ کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے ‘شفیق ر ضا قادری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) چیئرمین انجمن شہریان لاہور شفیق ر ضا قادری نے کہاہے کہ سمو گ کے خاتمہ کے لئے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے، شہر بھر میں مختلف شفٹو ں میں پا نی کا چھڑ کا ئو کر کے شہر یو ں پر سمو گ کے اثرات کم کر نے کی کو شش کی جا ئے، گاڑیوںکادھواں، کچراجلانا، فیکٹریوںکی گیسیں، سموگ کاباعث بن رہاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریو ں کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے سموگ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیراپناناناگزیرہے اس میں روزانہ زیادہ سے زیادہ پانی پیئں، غیرضروری طورپرگھروںسے نہ نکلیں، بازاروں ، گلیوں یاسڑکوںپرزیادہ چلنے پھرنے سے پرہیزکریں، گھروںکی کھڑیاںاوردروازے بندرکھیں، گھروںکی صفائی کے دوران جھاڑی کی بجائے گیلاکپڑااستعمال کریں، گھرسے نکلتے وقت چشمے کااستعمال کری ، انہو ں نے مزید کہاکہ وفاقی و صو بائی حکومتوں کو سمو گ اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے طویل المدت اورٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ماحول کا تحفظ یقیتی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :