شمالی تھائی لینڈ میں 6.4 شدت کا زلزلہ، سو سے زیادہ آفٹر شاکس، گھروں کی چھتیں گر گئیں

جمعرات 21 نومبر 2019 14:06

شمالی تھائی لینڈ میں 6.4 شدت کا زلزلہ، سو سے زیادہ آفٹر شاکس، گھروں ..
بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) شمالی تھائی لینڈ اور لائوس کے درمیان سرحدی علاقہ میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد 100سے زیادہ چھوٹے اور بڑے آفٹر شاکس آئے جس کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں گر گئیں۔

(جاری ہے)

میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ تھائی لینڈ کے ڈائریکٹر جنرل سومسک خاوسووان نے بتایا کہ لائوس سے ملحق سرحد پر شمالی صوبہ نان میں جمعرات کی صبح 6 بج کر 50 منٹ پر 6.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے محض 3کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جس کے نتیجے میں نان صوبے میں گھروں کی چھتیں اور ایک بینک کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک پانچ سو سال قدیم مندر کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں ۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوںمیں سکول بند کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :