ایران میں انٹر نیٹ پر پابندی

جمعرات 21 نومبر 2019 14:06

ایران میں انٹر نیٹ پر پابندی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ایران میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ا حتجاجی مظاہروں میں شدت آنے کے بعد حکام نے انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کی وجہ سے نہ تو کوئی سوشل میڈیا پر پیغام اور نہ ہی کوئی میل بھیجی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایران کے خبررساں ادارے کے مطابق ملکی سلامتی اور امن سب سے اہم ہیں اور اس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ایران کی قومی سلامتی کی کونسل کے مطابق انٹرنیٹ سروس اسی وقت بحال کی جائے گی جب ملک کے حالات معمول پر آئیں گے۔