آسٹریلوی کمپنی نے پلاسٹک کے فضلے کو ری سائیکل کرنے کا موثر طریقہ تلاش کر لیا

جمعرات 21 نومبر 2019 14:49

آسٹریلوی کمپنی نے پلاسٹک کے فضلے کو ری سائیکل کرنے کا موثر طریقہ تلاش ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) آسٹریلوی کمپنی لیسلا نے پلاسٹک کے فضلے کو ری سائیکل کرنے کا موثر طریقہ تلاش کرلیا ہے۔ یونیورسٹی آف سڈنی کے پروفیسر تھامس ماشمیئرکے مطابق اس عمل میں پلاسٹک کو گرم کر کے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر موم میں تبدیل کیا جاتا ہے جس کے بعد اسے مائع اور پھر گیس میں تبدیل کر دیا جاتا ہے اس سارے عمل کو پائرولاسز کہتے ہیں۔

اس نئی تکنیک کو استعمال کرکے سائنسدان سپرکریٹیکل واٹرحاصل کر سکتے ہیں ، ماشمیئر کے مطابق زیادہ تر لوگ پانی کی ٹھوس، مائع یا گیس حالتوں سے واقف ہیں جبکہ گیس ایک خاص درجہ حرارت اور دباؤ میں مائع کی طرح کام کرتی ہے ، جو ایک ایسی حالت ہے جسے سپرکریٹیکل کہا جاتا ہے۔ اس حالت پانی اچانک بھاپ سے ایک سالوینٹ میں بدل جاتا ہے جو چیزوں کو اپنے اندر حل کر لیتا ہے۔

(جاری ہے)

اور ہم پانی میں ہائیڈروجن کو متعامل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جو ڈی کمپوز ہوتے پلاسٹک کے ساتھ کیمیائی عمل کرتی ہے اس مرحلے پر مزید ہائیڈروجن شامل کی جاتی ہے جس سے پلاسٹک کو سٹیبلائز کیا جاتا ہے جسکے نتیجے میں 80،90 فیصد کے درمیان مائع حاصل ہوتا ہے اس مائع سے تیار شدہ مصنوعات کو نئے پلاسٹک ، ڈیزل گیس آئل ، صنعتی موم اور یہاں تک کہ روڈ بٹومین میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔