ْجے یو آئی اسلام آباد نے تمام اپوزیشن جماعتوں کی مقامی آل پارٹیز کانفرنس (آج)طلب کرلی

جمعرات 21 نومبر 2019 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) جمعیت علماء اسلام (ف) اسلام آباد نے (آج) جمعہ کو تمام اپوزیشن جماعتوں کی مقامی آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اے پی سی شام 4 بجے ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ پر ہوگی۔اپوزیشن کی اس بیٹھک میں پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی (ف) سمیت دیگر جماعتوں کے مقامی رہنما شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اے پی سی میں دارالحکومت اسلام آباد اور ملحقہ شہر راولپنڈی میں جلسوں اور مظاہروں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔