کامسٹیک نے فوڈ سکیورٹی سے متعلق کثیر الملکی پروجیکٹ کی تجویز کو حتمی شکل دیدی

جمعرات 21 نومبر 2019 15:29

کامسٹیک نے فوڈ سکیورٹی سے متعلق کثیر الملکی پروجیکٹ کی تجویز کو حتمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) او آئی سی کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کامسٹیک نے فوڈ سکیورٹی کی غرض سے تعاون پر مبنی کوششوں کو مستحکم بنانے کیلئے کثیر الملکی پروجیکٹ کی تجویز کو حتمی شکل دیدی۔پروجیکٹ کے شرکاء او آئی سی رکن ملکوں میں پاکستان،آذربائیجان،اردن،اومان اور عراق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کامسٹیک حکام کا کہنا ہے کہ کامسٹیک اور دیگر او آئی سی رکن ملکوںکے مشاورت سے اس پروجیکٹ تجویز کو حال ہی میں باکو میں منعقدہ ورکشاپ کے دوران حتمی شکل دیدی گئی۔شریک رکن ملکوں کے نمائندوں کے علاوہ متعدد متعلقہ تنظیموں ایف اے او،یو این ڈی پی،جے آئی سی اے اور پارک نے بھی اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں۔مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد ایف اے او اورآذربائیجان اکیڈمی آف سائنس کے اشتراک سے کیا گیا۔پروجیکٹ کا مقصد فوڈ سیکورٹی کے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے تکنیکی ریسورسز اور ادارہ جاتی میکنزم کو مستحکم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :