یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا‘الیاس بلور

جمعرات 21 نومبر 2019 16:04

یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ’’یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات میں مسلسل چھٹی مرتبہ کامیابی حاصل کرے گی‘‘ ان خیالات کا اظہار سینیٹر محمد الیاس بلور نے ایف پی سی سی آئی کی انتخابی مہم کے دوسرے دور کے سلسلے میں ان کی رہائش پر یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک، چیمبرز کے نو منتخب عہدیداروں اور ممتاز تاجروںکے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کئی امیدواروں کی بلا مقابلہ کامیابی کے بعد یونائیٹڈ بزنس کونسل سب سے معروف ’’ٹریڈ باڈی ‘‘کی حیثیت سے سامنے آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے چیمبرز اور ٹریڈ باڈیز ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں میرٹ پر مبنی انتخابی نظام اور جمہوری اقدار متعارف کرائی ہیں جو قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یو بی جی اعلیٰ پیشہ ورانہ تعلیمی ڈگریوں کے علاوہ محنت اور لگن سے بھرپورجدوجہد کرنے والیبہترین اہل امیدواروں کی نامزدگی جاری رکھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی بزنس کمیونٹی کی ملک کے اعلیٰ تجارتی ادارہ کی رہنمائی کرنے کے لئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ۔اس موقع سرپرست اعلیٰ یو بی جی اور سابق سرپرست ٹی ڈی اے پی ایس ایم منیر نے کہا کہ ان کے مخالفیں تاجروں کی امیدوں پر پورا اترنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ علاوہ ازیں یو بی جی کے آغاز سے گزشتہ 5 برسوں میں ایف پی سی سی آئی کی ایک بھی نشست پر کامیابی نہیں ہوئی کیونکہ ان ساکھ ووٹرزکو متاثر نہیں کرسکی۔

انہوں نیمزیدکہا کہ ان کیمخالفین نے سستی شہرت کے حصول کے لئے یو بی جی رہنماؤں کو بدنام کرنا شروع کردیا ہیتاہم ووٹرز بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں کی سابقہ خدمات کو یاد رکھیں گے اور مخالفین کی پروپیگنڈہ مہم کو مسترد کردیں گے‘ پورے پاکستان میں تاجر برادری یو بی جی کی خدمات سے بخوبی واقف اور ہمارے مخالفین کے ماضی کے متعلق بخوبی جانتی ہے۔

مرکزی چیئرمین یو بی جی اور ایس وی پی سارک چیمبر افتخار علی ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ یو بی جی نے ہمیشہ تاجران کے حقوق کیلئے جدوجہد کی اور ان کی وکالت کے علاوہ ملک کی معاشی خوشحالی کے حصول پر توجہ دی۔ ان کے مطابق یو بی جی اپنے 30 نکاتی ایجنڈے و منشور پرعمل پیرا رہیگی کیونکہ بنیادی مقصد ملک بھر میں معاشی سرگرمیوں کی رفتار بڑھانا اور ملک میں’’ سبز انقلاب‘‘ لانے کے علاوہ صنعت کاری کے عمل کی رفتار کو تیزتر کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات اٹھانے سے غریب طبقے خاص طور پر کسانوں و کاشتکاروں کے معاشی حالات بہتر بنانے بھرپور معاونت حاصل ہوگی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ برآمدات کیگرتے ہوئے گراف کو ترجیحی بنیادوں پرقابو کرنے پر توجہ مرکوز کرے اس کے علاوہ برآمدات کے فروغ کے لئے مراعات کے مواقع اور پیکجز فراہم کرے‘ یو بی جی کی اعلیٰ قیادت ہمیشہ قانون کی حکمرانی ، جمہوریت کے فروغ اوراستحکام اور آئینی بالا دستی کو برقرار رکھنے پر کامل یقین رکھتی ہے‘ تمام فیصلے تاجر برادری کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اتفاق رائے سے کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں تاجران کو درپیش حقیقی شکایات کو دور کرنے میں ہمیشہ عملی کوششیںہوتی رہی ہیں۔اس موقع پر صدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ ، وی پی امیدوار ملک سہیل حسین اور دیگر سینئر رہنمائوں تنویر احمد شیخ ، زبیر طفیل ، دارو خان اچکزئی نے بھی اظہار خیال کیا۔ بعد ازاں افتخار علی ملک نے سینیٹر الیاسبلور اور دیگر مقامی تاجر رہنمائوںکے ساتھ اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کی صدارت کی اور ان کے مسائل ومشکلاتکے ترجیحی بنیادوں پر حل پر تبادلہ خیال کیا۔