جرمنی ، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کا ٹرائل شروع ہو گیا

جمعرات 21 نومبر 2019 16:20

جرمنی ، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کا ٹرائل شروع ہو گیا
برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کا ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق 50 سالہ منموہن اور اس کی اہلیہ کنول جیت نے جرمنی میں مقیم سکھوں اور کشمیریوں کی جاسوسی کی ۔

(جاری ہے)

منموہن نے جنوری 2015 ء میں را کے لیے جاسوسی شروع کی تھی جبکہ اس کی اہلیہ نے جولائی 2017 ء سے یہ سرگرمیاں شروع کیں ۔جرمنی میں شہری جاسوسی سنگین جرم ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر بھارتی جوڑے کو دس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :