آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ’’ انڈراسٹینڈنگ فیمنزم‘‘کی تقریب (آج)ہوگی

جمعرات 21 نومبر 2019 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی الیکٹرونک میڈیا اور ایستھیٹک کمیٹی کے زیر اہتمام ’’ انڈراسٹینڈنگ فیمنزم‘‘ تقریب 22 نومبر 2019 ء جمعہ شام 4 بجے اے سی آڈیٹوریمII میں منعقد کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اظہار خیال کرنے والوں میںسی ای اوہم نیوز درید قریشی، ہیومن رائٹس کے وکیل جبران ناصر،سینئر سیاسی رہنمامہتاب اکبر راشدی ،سینئر جرنلسٹ و سوشل کومینٹیٹرمحسن سید، معاذ احسن،سینئر جرنلسٹ قطرینہ حسین، فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی شامل ہیں ۔ نظامت کے فرائض عظمیٰ الکریم سرانجام دیں گی ۔