Live Updates

قومی ٹیم پہلی بار ایک بھی پنجابی باﺅلر کے بغیر میدان میں اتری

فاسٹ باﺅلنگ اور سپنر دونوں میں ایک بھی پنجاب کا باﺅلر شامل نہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 نومبر 2019 16:55

قومی ٹیم پہلی بار ایک بھی پنجابی باﺅلر کے بغیر میدان میں اتری
برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر2019ء) تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کسی پنجابی باﺅلر کے بغیر میدان میں اتری،فاسٹ باﺅلنگ اور سپنر دونوں میں ایک بھی پنجاب کا بولر شامل نہیں ہے۔برسبین ٹیسٹ میں فاسٹ باﺅلنگ میں نسیم شاہ 16 برس کی عمر میں ڈیبیو کر رہے ہیں، ان کا تعلق خٰبرپختونخواہ کے علاقے لوئر دیر سے ہے، عمران خان سنیئر کا تعلق بھی لوئر دیر سے ہے وہ 9 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں،شاہین شاہ آفریدی کا تعلق لنڈی کوتل سے ہے، انہوں نے محض تین میچز میں 12 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

تینوں فاسٹ بولرز کے کل میچز کی تعداد محض 13 بنتی ہے،سب سے سینئر باﺅلر یاسر شاہ ہیں جن کا تعلق صوابی سے ہے انہوں نے 35 ٹیسٹ میچز کھیل رکھے ہیں، ان کی وکٹوں کی تعداد 203 ہے۔آسٹریلیا کےخلاف میدان میں اترنےوالے 11 کھلاڑیوں میں 6 کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے، پنجاب کے 3 اور سندھ سے دو کھلاڑی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں کرکٹ کے اعتبار سے ملک کے اندر سے ہی سندھ اور پنجابی کھلاڑیوں کے انتخاب پر بات چیت ہوتی رہتی ہے اور باﺅلنگ لائن اپ تو اکثر پنجاب کے کھلاڑیوں سے ہی سجا رہتا تھا کیوں کہ ہمیشہ فاسٹ باﺅلر پنجاب سے ہی ملے ہیں، ان میں وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر اور محمد زاہد شامل ہیں۔

نئی لسٹ میں بھی محمد عامر، وہاب ریاض حتی کے نئے چہرے محمد عباس کا تعلق بھی پنجاب سے ہے۔ محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ، وہاب ریاض نے آرام لے رکھا ہے جب کہ محمد عباس پہلے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ ہیں۔اب سے دو سال پہلے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جب بھی نوجوان فاسٹ باﺅلرز کے کیمپ لگے تو زیادہ تعداد پٹھان باﺅلرز کی نظر آئی۔ اکیڈمی انتظامیہ کے مطابق بھی سخت جان ہونے کی وجہ سے فاسٹ باﺅلنگ کا ٹیلنٹ پٹھانوں میں نمایاں نظر اآرہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات