پاکستان کے کس سابق باﺅلر نے سپن باﺅلنگ کوچ درخواست جمع کرا دی؟ جانئے

مایہ ناز سابق سپنر سعید اجمل بھی اس اسامی کیلئے میدان میں آ گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 نومبر 2019 17:06

پاکستان کے کس سابق باﺅلر نے سپن باﺅلنگ کوچ درخواست جمع کرا دی؟ جانئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں قومی ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ کی اسامی کیلئے اشتہار جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان کی نیشنل ٹیم کیلئے لیول تھری کوچنگ سرٹیفکیٹ اور ہر طرح کی کرکٹ میں کم از کم پانچ سال تجربہ رکھنے والے شخص کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے مایہ ناز سابق سپنر سعید اجمل بھی اس اسامی کیلئے میدان میں آ گئے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے درخواست بھی جمع کرا دی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ انہیں قومی ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ کے طور پر منتخب کر لیا جائے گا تاہم یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان کے مقابلے میں لیجنڈ سپن باﺅلر مشتاق احمد بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشتاق احمد نے بھی قومی ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ کیلئے درخواست جمع کرا رکھی ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی سی بی نے ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹر مصباح الحق سے مشاورت کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا نام ذہن میں رکھ کر یہ اشتہار جاری کیا تھا تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ سپن باﺅلنگ کوچ کی اسامی کیلئے قرعہ کس کے نام نکلتا ہے۔