لاہور میں سموگ زور پکڑنے لگی، لاہور 279 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر

لاہورسمیت دیگر شہروں میں دھند اور سموگ کے بادل چھائے رہے، تین پروازوں کا رخاسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا

جمعرات 21 نومبر 2019 17:10

لاہور میں سموگ زور پکڑنے لگی، لاہور 279 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ فضائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) لاہور میں سموگ زور پکڑنے لگی، لاہور 279 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر آ گیا، سب سے زیادہ اے کیو آئی پنجاب اسمبلی کے اطراف میں 612 ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی دھند اور سموگ کے بادل چھائے رہے، گوجرانوالہ میں ائیر کوالٹی انڈیکس 444، فیصل آباد کا 494 اور ملتان میں 164 ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر دھند اور سموگ کے باعث حد نگاہ 300 میٹر تک رہ گئی۔ سموگ اور دھند کی وجہ سے ارمچی، دوحہ اور دمام سے آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ۔