ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 نومبر 2019 17:58

ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے ایمرجنسی بلاک میں دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا ۔معائینے کے دوران ایمرجنسی بلاک میں مریضوں سے انکے علاج بارے دریافت کیا ۔اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو جہلم ڈاکٹر فاروق بنگش اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اچانک دورہ کے موقع پرڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاک کی خاضری چیک کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع کے تمام ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تا کہ شہریوں کو علاج معالجے کیلئے دیگر بڑے شہریوں میں جانے کی ضرورت نہ پڑے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔