انسداد ڈینگی کے حوالے سے افسران کے شہرکے مختلف علاقوں کے دورے

جمعرات 21 نومبر 2019 19:46

انسداد ڈینگی کے حوالے سے افسران کے شہرکے مختلف علاقوں کے دورے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ڈی سی دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے دورے کیے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یوسی 94شادمان کا دورہ کیا، انہوں نے وہاں پر ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اور حاضری کو چیک کیا، دوران سرویلنس ایک گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، اسی طرح اے سی سٹی تبریز مری نے یو سی 9 کا دورہ کیا،انہوںنے ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا،اے سی سٹی نے ڈینگی لاروا کو چیک کیا لیکن کوئی ڈینگی لاروا برآمد نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :