ضلعی انتظامیہ کی پرائس کنٹرول وڈینگی کے حوالے سے ایک روزہ رپورٹ جاری

جمعرات 21 نومبر 2019 19:46

ضلعی انتظامیہ کی پرائس کنٹرول وڈینگی کے حوالے سے ایک روزہ رپورٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے، ڈی سی نے کہا کہ 487 مقامات کو چیک کیا گیا، دوران چیکنگ 89 خلاف ورزیاں پائی گئیں جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 17 ہزار 5 سو روپے کے جرمانے عائد کئے گئے،اس دوران16 ایف آئی آر کا اندراج اور 18 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ20 افراد کوجیل بھیج دیا گیا،علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز کی ڈینگی کی رپورٹ بھی جاری کر دی ہے،ڈی سی نے کہا کہ70640 گھروں اور16206 مقامات کی چیکنگ کی گئی ، دانش افضال نے کہا کہ 493 مقامات سے ڈینگی لاروا کی تلفی کی گئی اور12 افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :