ماضی میں میری معصومیت کا بڑی بد معاشی کیساتھ فائدہ اٹھا یا گیا ‘ میرا

میری جگہ کوئی اور اداکارہ ہوتی تو لبرداشتہ ہو کر اس انڈسٹری بلکہ ملک کو ہی چھوڑ چکی ہوتی

جمعرات 21 نومبر 2019 19:57

ماضی میں میری معصومیت کا بڑی بد معاشی کیساتھ فائدہ اٹھا یا گیا ‘ میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا کہ ماضی میں میری معصومیت کا بڑی بد معاشی کے ساتھ فائدہ اٹھا یا گیا ، اگر میری جگہ کوئی اور اداکارہ ہوتی تو وہ دلبرداشتہ ہو کر اس انڈسٹری بلکہ ملک کو ہی چھوڑ چکی ہوتی ۔

(جاری ہے)

ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ میرے خلاف جتنی بڑی تعداد میں سازشیں ہوئی ہیں ان کو بیان نہیں کیا جا سکتا ،ماضی میں جو ہونا تھا ہو گیا اب میں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہوں ۔

مجھے آج بھی سمجھ نہیں آتی کہ لوگ ناجانے کیوں میرے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ جاتے ہیں حالانکہ میں نے کبھی کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کی ۔ میرا نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ماضی میں میری معصومیت کا بڑی بد معاشی کے ساتھ فائدہ اٹھایا گیا لیکن اب میں اسے دہرانے نہیں دوں گی۔

متعلقہ عنوان :