اداکار و گلوکار محسن عباس حیدردوبارہ شوبز میں واپسی کیلئے تیار

اپنے نئے گانے ’’ روح ‘‘کے ساتھ شوبز میں دوبارہ انٹری کرینگے

جمعرات 21 نومبر 2019 19:57

اداکار و گلوکار محسن عباس حیدردوبارہ شوبز میں واپسی کیلئے تیار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) اہلیہ پر تشدد کیس کے باعث کیرئیر میں مشکلات کا سامنا کرنے والے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدرتین ماہ کے بعددوبارہ شوبز میں واپسی کے لئے تیار ہیں ۔محسن عباس حیدر اپنے نئے گانے ’’ روح ‘‘کے ساتھ شوبز میں دوبارہ انٹری کررہے ہیںجس کے پوسٹرز اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیے ہیں۔

(جاری ہے)

گلوکار و اداکار نے اپنے گانے کی تشہیر کے لیے چند نامور اداکاروں کی ویڈیوز بھی شیئر کی جن میں وہ انہیں حوصلہ دیتے نظر آئے۔ان اداکاروںمیں نعمان اعجاز، نوشین شاہ اور نمرہ خان شامل ہیں۔۔محسن عباس حیدر پر ان کی سابق اہلیہ نے رواں سال جولائی میں جنسی تشدد کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد محسن عباس حیدر کے کیریئر کو بھی کافی نقصان پہنچا اور انہی الزامات کی وجہ سے انہیں نجی ٹی وی سے پیش کئے جانے والے شو سے بھی ہاتھ دھونا پڑے تھے ۔