مہوش حیات کی بھائی کیساتھ گانے کی ویڈیو وائرل

اداکارہ نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر شیئر کی ہے

جمعرات 21 نومبر 2019 19:57

مہوش حیات کی بھائی کیساتھ گانے کی ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بھائی کے ساتھ ا?واز کا جادو جگا کر مداحوں کو حیران کردیا۔پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ نے اپنے بھائی ذیشان حیات کے ساتھ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر شیئر کی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے اپنے بھائی حیات پیانو بجا رہے جس پر دونوں گانا گن گنا رہے ہیں۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھائی ذیشان حیات کیساتھ امریکا کے گٹار سینٹر سٹرنگز خریدنے گئی جہاں ہم نے جیمنگ کی اور دیسی میوزک متعارف کرایا یہ میرا پسندیدہ گانا ہے۔واضح رہے کہ مہوش حیات اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی ا?واز کا جادو بھی جگاتی ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک کنسرٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ پرفارم کرتی نظر ا?رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :