Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی بصیرت افروزقیادت میں حکومت گورننس کے نظام میں جامع اصلاحات متعارف کرارہی ہے،

حکومت آزادی اظہارپر کامل یقین رکھتی ہے، حکومت ملک میں آزاد اورذمہ دارمیڈیا کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی، معاشرے کے واچ ڈاگ ہونے کے ناطے میڈیا کے کردارکوسراہتے اور میڈیا کو ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور فروغ کیلئے لازم سمجھتے ہیں معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی جرمن بین الاقوامی نشریاتی ادارہ دوئچے ویلے کے ڈائریکٹرجنرل پیٹرلیمبورگ سے گفتگو

جمعرات 21 نومبر 2019 20:35

وزیراعظم عمران خان کی بصیرت افروزقیادت میں حکومت گورننس کے نظام میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بصیرت افروزقیادت میں حکومت اسلوب حکمرانی کے نظام میں جامع اصلاحات متعارف کرارہی ہے، حکومت آزادی اظہارپر پختہ یقین رکھتی ہے، حکومت ملک میں آّزاد اورذمہ دارمیڈیا کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی، معاشرے کے واچ ڈاگ ہونے کے ناطے میڈیا کے کردارکوسراہتے اور میڈیا کو ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور فروغ کیلئے لازم سمجھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات جرمنی کے بین الاقوامی نشریاتی ادارہ دوئچے ویلے کے ڈائریکٹرجنرل پیٹرلیمبورگ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے، حکومت ملک میں سیاحت کے شعبے کوترقی دینے میں پرعزم ہے تاکہ یہ شعبہ ملکی معیشت میں اہم کرداراداکرسکے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ غیرملکی سیاح پاکستان آئیں اوریہاں سیاحت کے شعبے میں وسیع تر پوٹنشلسے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے متنوع ثقافت اورثقافتی مظاہر کا خود مشاہدہ کریں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ موجودہ حکومت آزادی اظہارپر پختہ یقین رکھتی ہے، حکومت ملک میں آزاد اورذمہ دارمیڈیا کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی، ہم معاشرے کے واچ ڈاگ ہونے کے ناطے میڈیا کے کردارکوسراہتے ہیں اور میڈیا کو ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور فروغ کیلئے لازم سمجھتے ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہاکہ سوشل میڈیا نے اظہارخیال اوررائے دہی کے ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت حاصل کی ہے، نوجوانوں کی توانائیوں کو مربوط بنانے اوران کی صلاحیتوں سے بھرپورطورپراستفادہ کیلئے ہم سوشل میڈیا جیسے اہم ہتھیار کواستعمال کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرکے ساتھ مشاورت پر غورکررہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو وہ تمام آزادیاں حاصل ہیں جن کی ضمانت آئین پاکستان نے دی ہیں، پاکستان نے کرتارپورراہداری کھول دی ہے جو بین المذاہب ہم آہنگی کا مظہرہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے دوئچے ویلے کی ٹیم کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین حالات سے بھی آگاہ کیا جس کی وجہ سے خطے کے امن اورسلامتی کیلئے سنگین خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ معصوم اورنہتے کشمیری محاصرے میں ہیں اور110 دنوں سے کشمیری عوام لاک ڈاون کا سامنا کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر مکمل پابندی ہے اوروہاں بزرگوں اوربچوں کو بھی طبی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جرمنی کے بین الاقوامی نشریاتی ادارہ دوئچے ویلے کے ڈائریکٹرجنرل پیٹرلیمبورگ نے کہاکہ پاکستان کے دورہ سے انہیں خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ اورنوجوانوں کا ملک کا اثاثہ قرار دینے کے ضمن میں موجودہ جمہوری حکومت کے وژن کی تعریف کی ۔ پیٹرلیمبورگ نے معاون خصوصی کو میڈیا کے شعبہ میں اپنے ادارے کی طرف سے تربیت کی فراہمی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کو جرمنی میں منعقدہ گلوبل میڈیا فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ملاقات میں دوئچے ویلے کے انٹرنیشنل ڈسٹری بیوشن کی سربراہ پیٹرا شینڈر، ڈی ڈبلیو اکیڈمی یورپ وایشیاء کے سربراہ مائیکل کرہاوسن،ڈی ڈبلیو پاکستان آفس کے سربراہ ندیم واحد صدیقی ، ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کے ڈائریکٹرجنرل سعید جاوید اوروزارت اطلاعات ونشریات کے سینئیرافسران بھی موجودتھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات