-پی پی شہید بھٹو کی تقریب ،شہید شاہنوا بھٹو کی 61ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا رہنمائوں کا یو ایس ایڈ کے منصوبوں سے عوام کو ریلیف نہ ملنے پر تشویش کا اظہار

جمعرات 21 نومبر 2019 20:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2019ء) پی پی شہید بھٹو کی تقریب شہید شاہنوا بھٹو کی 61ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا رہنمائوں کا یو ایس ایڈ کے منصوبوں سے عوام کو ریلیف نہ ملنے پر تشویش کا اظہار،فراہمی آب کے منصوبے میں تاخیر اور جمس کی تباہی اور کرپشن کے خلا ف احتجاج کا اعلان تفصیلات کے مطابق پی پی شہید بھٹو کی جانب سے شہید شاہنواز بھٹو کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر ضلعی دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ضلع صدر ندیم قریشی، حاجی احمد کھوسو، نور محمد منجھو، عبدالسمیع سومرو، خالد برڑو اور دیگر نے شہید شاہنواز بھٹو کی 61 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے شہید شاہنواز بھٹو کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا دوسری جانب پی پی شہید بھٹو کے ضلع صدر ندیم قریشی نے یو ایس ایڈ کے جیکب آباد میں منصوبوں سے عوام کو ریلیف نہ ملنے اور منصوبوں کی تباہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد میں فراہمی آب کا منصوبہ دو سال میں یو ایس ایڈ کی جانب سے مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کو اب 5 سال ہونے والے ہیں منصوبہ مکمل نہیں ہوا اور تعطل کا شکار ہے پانی منصوبے میں تاخیر کا نوٹس لے کر تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے کیوں کی شہری آج بھی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ جمس اسپتال بھی یو ایس ایڈ کا جیکب آباد کی عوام کے لیے تحفہ ہے یہ تحفہ بھی اب عوام کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام گیا ہے، کرپٹ مافیا جمس کی سالانہ 68 کروڑ کی بجٹ کو بندر بانٹ کررہی ہے تین سال میں یہ ادارہ مکمل فعال نہیں ہوسکا ہے جمس میں میرٹ کی دھجیاں اڑا کر سفارش اور بھاری رشوت کے عیوض بھرتیاں کی گئی اس کے باوجود جمس میں گائنی کے علاوہ کوئی شعبہ فعال نہیں ایمرجنسی امراض چشم، آرتھو پیڈک سمیت تمام شعبے بند ہیں مریضوں کو ادویات تک نہیں دی جارہی ٹیسٹ کی مد میں عوام سے پیسے بٹورے جارہے ہیں وہ کس کی جیب میں جارہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، پی پی شہید بھٹو نے فراہمی آب کے منصوبے میں تاخیر، غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور جمس میں عوام کو بہتر علاج فراہم کرنے اور کرپٹ مافیا سے جمس کو نجات دلانے کے لیے 24 نومبر کو احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے شہریوں سے ہونے والی ذیادتی پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے اور عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔