اب ٹماٹر بھی قرعہ اندازی میں نکلیں گے

جے یو آئی ف نے خواتین میں قرعہ اندازی کے ذریعے ٹماٹر تقسیم کرنا شروع کردیے، 40خوش قسمت خواتین کو قرعہ اندازی جیتنے پر ٹماٹر دیے گئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 نومبر 2019 20:36

اب ٹماٹر بھی قرعہ اندازی میں نکلیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 نومبر2019ء) دنیا بھر میں قرعہ اندازی کے ذریعے مختلف انعامات دیے جاتے ہیں۔ عمرے کے ٹکٹ، لاٹری، گاڑیاں اور گھر تک قرعہ اندازی میں نکلتے ہیں لیکن اب پاکستان میں ٹماٹر اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ اب ٹماٹر بھی قرعہ اندازی میں نکلا کریں گے۔ ٹماٹر کی قیمت زیادہ ہونے کے بعد جمیعتِ علماء اسلام ف نے خواتین میں قرعہ اندازی کے ذریعے ٹماٹر تقسیم کرنا شروع کردیے ہیں۔

جے یو آئی ف نے 40خوش قسمت خواتین کو قرعہ اندازی جیتنے پر ٹماٹر دیے ہیں۔ یہ منفرد قرعہ اندازی لاہور میں کی گئی جہاں امیر جمیعتِ علماء اسلام ف حلقہ پی پی160احمد سلمان بلوچ نے قرعہ اندازی کی اور جیتنے والی 40خواتین کو ٹماٹر انعام مین دیے۔ خیال رہے کہ ایران سے درآمد اور سرکاری نرخ نامے میں کمی کے باوجوداوپن مارکیٹ میں ٹماٹرکی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی ،دکانداروںنے گراں فروشی کرتے ہوئے سرکاری نرخ 195روپے کی بجائے 280سے 300روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ، پیاز سمیت دیگر سبزیوں کی بھی من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

آلو کچا چھلکا سرکاری نرخ 58کی بجائے 65سی70روپے، آلو شوگر فری 41کی بجائی45سی50،آلو سٹور32کی بجائے 40،پیاز 75کی بجائی90سی100،ٹماٹر 195کی بجائی280سی300،لہسن دیسی 238کی بجائی260سی270،لہسن چائنہ 243کی بجائی280سی300،ادرک چائنہ295کی بجائی350سی370،بینگن32کی بجائی40،کھیرا فارمی54کی بجائی60،کریلی48کی بجائی55سی60،پالک فارمی 22کی بجائی30،ٹینڈے دیسی 50کی بجائی60سے 65،پالک دیسی 28کی بجائی32سی35،لیموں چائنہ50کی بجائی60سی70،میتھی39کی بجائی40سی45روپے،لہسن ایرانی212ی بجائی250روپے،بند گوبھی65کی بجائی70سی75،پھول گوبھی 32کی بجائی40،گھیا کدو32کی بجائی40،شلجم24کی بجائی35،سبز مرچ165کی بجائی190سی200،شملہ مرچ235کی بجائی250،اروی64کی بجائی70سی75،بھنڈی80کی بجائی90سے 100،مٹر86کی بجائی100،مولی 14کی بجائی20،گھیاتوری 76کی بجائی85سی90،گاجر دیسی 40کی بجائی50،گاجر چائنہ42کی بجائی50،پھلیاں63کی بجائی70،ساگ 24کی بجائے 30اور مونگرے 84کی بجائی100سی110روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔